اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے نیویارک ٹائمز کے نامہ نگار راڈ نورڈلینڈ کو آتاترک ايئر پورٹ سے برطانیہ ڈی پورٹ کردیا ہے۔ ترک حکام نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔ بعض ذرائع کے مطابق نیویارک ٹائمز کے نامہ نگار کو کردوں کی حمایت میں مقالات لکھنے کے جرم میں ترکی سے اخراج کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ترکی نامہ نگاروں کے لئے بہت بڑا قیدخانہ شمار ہوتا ہے۔
.......
/169